13 جولائی، 2014، 3:30 PM

صہیونی فوج کی غزہ میں فضائی کے بعد زمینی کارروائی

صہیونی فوج کی غزہ میں فضائی کے بعد زمینی کارروائی

مہر نیوز/13 جولائی / 2014 ء : اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی کا بھی آغاز کردیا جبکہ 5 روز سے جاری اسرائیل کی سفاکیت کے دوران 150 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی کا بھی آغاز کردیا جبکہ 5 روز سے جاری اسرائیل کی سفاکیت کے دوران 150 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں گزشتہ 5 روز سے جاری بربریت کے دوران 154 شہریوں کی شہادت کے باوجود خون کی پیاسی اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کا بھی آغاز کردیا جس میں 20 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ 5 روز سے جاری اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت 154 افراد شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیل فوج کی جانب سے جنوبی غزہ کے رہائشی افراد کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیش نظر فوری طور پر علاقہ خالی کردیں۔ اسرائیلی فوج کے جاری بیان کے مطابق شمالی غزہ میں زمینی کارروائی کی گئی جبکہ مزاحمت پر 4 فوجی معمولی زخمی ہوگئے جبکہ غزہ کا محاصرہ کرتے ہوئے زمینی کارروائی میں تیزی لائی جارہی ہے۔ ادھر اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے ایک متفقہ بیان میں کشیدگی کو ختم کرنے، امن کو بحال کرنے اور امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

News ID 1838258

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha